وزیراعظم کی بابراعوان سےملاقات میں کورونابحران پرتبادلہ خیال

100

(اوصاف ٹی وی ) وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی اور کورونا کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پارلیمان کا اجلاس بلانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا، خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 778

مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تدبر کا مظاہرہ کیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب دوست ریلیف پیکجز دئیے گئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے پاس عوامی منشور نہیں صرف الزام کی سیاست کی جا رہی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے معاملہ پر این ڈی ایم اے اور این سی او سی سے رابطے میں ہیں، حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہوئے تو قانون سازی کا عمل بلا تاخیر شروع کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.