- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کورونا سے جاں بحق مسلمان سرجن کو شاندار خراج تحسین

80

- Advertisement -

لندن:(اوصاف ٹی وی)برطانوی عوام کا کورونا سے جاں بحق مسلمان سرجن کو شاندار خراج تحسین۔ اسپتال عملے سمیت دیگر برطانوی شہریوں نے مرحوم مسلمان سرجن صادق الہؤش کو تالیاں بجا کر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف بر سر پیکار مسلمان سرجن صادق الہؤش میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ مہلک وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ ہیلنس اسپتال سے متعلق سرجن صادق الہؤش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم نے این ایچ ایس ٹرسٹ کے لیے 17 سال سے زائد عرصہ کام کیا۔

صادق الہؤش کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک شاندار شوہر تھے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وہ مرحوم کی وفات کے غم کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتیں۔ مرحوم سرجن صادق الہؤش کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیشے سے محبت رکھنے والے انسان تھے۔ ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو نے صادق الہؤش کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وہ ہماری ٹیم کا ایک نایاب ہیرا تھے۔ مرحوم صادق الہؤش کے کولیگ روی گدینا کا کہنا تھا کہ وہ سبھی کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے اور اپنے کولیگز اور مریضوں کے لیے جو کچھ کر سکتے تھے وہ کرتے تھے اور خوش ہوتے تھے۔

مسلمان سرجن صادق الہؤش کی کورونا سے لڑتے لڑتے وفات پر برطانوی عوام نے انہیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے بڑی تعداد میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ اس عمل میں اسپتال کا عملہ بھی پیش پیش تھا۔ مرحوم کو پھولوں کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu