امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 1300 کے قریب افراد ہلاک

امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 1300 کے قریب افراد ہلاک۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1297 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔

115

واشنگٹن (اوصاف ٹی وی) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 1300 کے قریب افراد ہلاک۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1297 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافے نے امریکی شہریوں میں عجیب طرح کا خوف پیدا کر رکھا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ روز 1297 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 573 ہو چکی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 20 ہزار 613 کی سطح کو پہنچ گئی ہے جوکہ فرانس، اٹلی، برطانیہ، اسپین اور جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں وائرس زدہ صحت یاب ہو جانے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اسپتالوں میں زیر علاج 17 ہزار کے قریب مریض اس وقت ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.