ہمارے بارے میں

اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد اور پہلا  ویب میڈیا گروپ ہے جو لائیو ویب ٹی وی چینل کا حامل ہے جسے موبائل ایپلیکیشنز اور ویب  سائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں کہیں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل اپلیکیشن کے ذریعے رپورٹنگ کی جدید اور تیز ترین کوریج کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام نوجوان طبقہ خصوصاً صحافت کی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں کے لیے ایک ایسا موقع فراہم کر رہا ہے جہاں وہ اپنی صلاحییتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک باوقار صحافی کے طور پر ملک و قوم کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام  اس بات پر مصمم یقین رکھتا ہے کہ صرف نوجوانوں اور فریش ٹیلینٹ کے ذریعے ہی منفرد اور اچھوتے آئیڈیاز کو سکرین کا حصہ بنایا جاسکتا ہے کیونکہ اِنکے خیالات تعمیری سوچ سے لبریز آور جذبات حب الوطنی سے سرشار ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام سفارش اور کسی بھی قسم کے غیر صحافتی طریقے کی سختی سے نفی کرتا ہے اور اہلیت کے صرف ایک ہی پیمانے کو تسلیم کرتا ہے میرٹ، میرٹ اور میرٹ۔

 

اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام وہ واحد ویب میڈیا گروپ ہے جو نہ صرف بڑھتی ہوئی معاشرتی برائیوں اور مسائل کی نشاندہی کررہا ہے بلکہ ان کے حل کے لیے بھی میدانِ عمل میں آیا ہے۔ اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام نوجوان صحافیوں کے ذریعے ملکِ پاکستان کا خوش اخلاق چہرہ دنیا پر عیاں کرنے کے لیے سر گرم عمل ہے۔ آئیے اس کے اس مشن کا حصہ بنئیے کیونکہ اس جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لیے اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام کو آپ کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

اوصاف ٹی وی ڈاٹ کام کی ٹیم اس کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے۔ اگر آپ کوئی تجویزیا رائے دینا چاہیں تو ہمیں ضرور آگاہ کیجئیے۔ آپ کی قیمتی آراء اور تجاویزاوصاف ٹی وی ڈاٹ کام کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔