ڈالر میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ: تاریخ کی بلند ترین سطح 166 روپے میں ٹریڈ

67

کراچی: (اوصاف ٹی وی) کورونا وائرس اور شرح سود میں کمی کے اثرات ڈالر پر پڑنا شروع ہوگئے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 166 روپے کا ہوگیا۔

کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی عالمی سرمایہ کاری پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

صرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 876 پوائنٹس بڑھ کر 28 ہزار 104 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.