- Advertisement -
- Advertisement -
لاہور: (اوصاف ٹی وی) ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے۔
- Advertisement -
آج ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا،یکم ربیع الاوّل 1442ء پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30، اکتوبر 2020 کو ہوگی ۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کےدفترمیٹ کمپلیکس کراچی میں ہوا۔
- Advertisement -
فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔
بعض مقامات پرمطلع صاف تھا،بعض جگہ ابرآلود اور بعض جگہ گرد آلودتھا ،تاہم کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی گئی ۔
جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ربیع الاوّل 1442 پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30 اکتوبر 2020کو ہوگی۔
- Advertisement -