لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ

68
(اوصاف ٹی وی) لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ تو ہوا ہی ہے تاہم یوٹیوب دیکھنے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

گھروں میں محصور خواتین، مرد، نوجوان اور بچے اپنا وقت گزارنے، تفریح اور نئی نئی چیزیں سیکھنے یا جاننے کے لیے یوٹیوب پر دھڑا دھڑ سرچ کر رہے ہیں۔

یوٹیوب کے اپنے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں ڈرامے گانے لاک ڈاؤن سے متعلق مختلف وی لاگرز کی ویڈیوز، ٹی وی ٹاک شوز، فلمیں اور مذہبی رہنماؤں کے بیانات اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

گذشتہ ایک ہفتے کی ٹرینڈنگ میں ہم ٹی وی کا ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ نمبر ایک پر ہے جسے 20 گھنٹوں میں 25 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔ دوسرے نمبر پر ارویندر کھیڑا کا گانا ’کچھ بھی ہو جائے‘ ہے جو ایک ہفتہ پہلے اپلوڈ ہوا تھا اور اب تک 14 ملین ویوز حاصل کر چکا ہے۔ اس وقت تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو وی لاگر زید علی کی لاک ڈاؤن سیزن کے سلسلے کی ویڈیو براؤن پیرنٹس اور لاک ڈاؤن ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان ویڈیوز پر تبصرے بھی کر رہے ہیں جن میں سے بڑی تعداد تو ویڈیوز کے موضوعات پر ہی بات کر رہی ہے۔ کوئی ڈرامے کے اختتام کے بارے میں تکا لگا رہا ہے تو کوئی احد رضا میر اور سجل علی کی اداکاری کی تعریف کر رہا ہے جبکہ کچھ لوگ کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور دیگر معاملات زیر بحث لا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ جہانگیر ترین کے انکشافات، فلم ملاقات ڈرامہ دیوانگی، اور طاہر شاہ کا گانا ’فرشتہ‘ بھی ٹرینڈنگ میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.